Tuesday November 5, 2024

این اے 73 ، ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل، خواجہ آصف کی جیت قرار

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 73 سیالکوٹ سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد خواجہ آصف نے اپنی فتح برقرار رکھی ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار نے این اے 73 سیالکوٹ سے آر او کے انتخابی نتائج چیلنج کیے تھے جس پر آر او نے 15 پولنگ ا سٹیشنز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں

مسترد شدہ سات ہزار 300 ووٹ اور 174 پوسٹل بیلٹس شامل تھے۔دوبارہ گنتی کے بعد بھی خواجہ آصف ہی این اے 73 کے رکن قومی اسمبلی قرار پائے ہیں تاہم ان کی جیت کا مارجن ذرا سا کم ہوگیا ہے۔

FOLLOW US