Tuesday November 5, 2024

”عمران خان نے پوچھا کہ کون سی سیٹ لینا چاہیں گی تو میں نے کہاکہ مجھے۔۔۔“ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کپتان سے ایسا مطالبہ کہ جان کر آپ کے دل میں ان کی عزت اور بھی بڑھ جائے گی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماءڈاکٹر یاسمین راشد کا نام پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے لیا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے ان کا خود کیا کہنا ہے اور عمران خان سے ان کی کیا بات ہوئی ہے؟ تفصیلات سامنے آتے ہی ہر کسی کے دل میں ان کی عزت اور بھی بڑھ گئی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ سوشل میڈیا پر یوں تو بہت سے نام گردش کر رہے ہیں اور کوئی مجھے صدر بنا رہا ہے تو کوئی گورنر اور کچھ کہہ رہے ہیں کہ مجھے وزارت اعلیٰ دی جائے گی۔ درحقیقت پارٹی کے کارکن مجھ سے کافی لگاﺅ رکھتے ہیں اور محسوس کرتے ہیں کہ میں نے پارٹی کی جتنی خدمت کی ہے، مجھے کوئی عہدہ ضرور ملنا چاہئے مگر میں یہ واضح کر دوں کہ لوگ قیاس آرائیاں کرنا بند کر دیں ۔ عہدوں سے متعلق تمام تر فیصلے عمران خان ہی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہم پنجاب میں حکومت بنا رہے ہیں یا نہیں بنا رہے۔ عمران خان نے جب مجھ سے پوچھا تھا کہ میں نے کون سی ریزرو سیٹ لینی ہے تو میں نے کہا کہ میں صوبائی سیٹ لینا چاہتی ہوں اور اس کی وجہ بھی انہیں بتائی کہ اللہ کرے ہم پنجاب میں حکومت بنائیں تو بہت اچھی بات ہے لیکن اگر خدانخواستہ حکومات نہ بنا سکے تو میں چاہوں گی کہ اپوزیشن میں بہترین کردار ادا کر سکوں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد امیدوار پی ٹی آئی میں حصہ لیتے ہیں یا نہیں ۔ ابھی پارٹی میں اس وقت پنجاب میں حکومت بنانے پر فوکس ہے ۔

FOLLOW US