Wednesday November 6, 2024

حلقہ این اے 129میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ! کون آگے نکل گیا؟ بڑا سرپرائز مل گیا

لاہور (نیوزڈیسک)حلقہ این اے 129میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ! کون آگے نکل گیا؟ بڑا سرپرائز مل گیا.. قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءسردار ایاز صادق نے فتح حاصل کی اور عبدالعلیم خان ہار گئے مگر اب دوبارہ گنتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 سے

ہارنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے امیدوار عبدالعلیم خان نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جسے منظور کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر نے دوبارہ گنتی کا عمل شروع کر دیا ہے۔دوبارہ گنتی کے عمل میں کون سا امیدوار آگے ہے اور کون پیچھے؟ اس بارے ابھی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں تاہم اب تمام پاکستانیوں کی نظریں اس حلقے پر جم گئی ہیں اور سب ہی بے چینی سے دوبارہ گنتی کے عمل سے حاصل ہونے والے نتائج کے انتظار میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129سے سردار ایاز صادق نے ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کئے جبکہ علیم خان کو 94 ہزار سے زائد ووٹ ملے۔علیم خان نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی اور موقف اختیار کیا کہ این اے 129 کے انتخابی نتائج حقائق کے برعکس دیئے گئے، بیلٹ پیپرز کی گنتی کے وقت پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا۔علیم خان کی درخواست منظور ہونے کے بعد ریٹرننگ افسر نے آج صبح 10 بجے ایاز صادق کو طلب کیا تھا اور اب دوبارہ گنتی شروع کر دی گئی ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءسردار ایاز صادق نے فتح حاصل کی اور عبدالعلیم خان ہار گئے مگر اب دوبارہ گنتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

FOLLOW US