Wednesday November 6, 2024

بریکنگ نیوز : دو نومنتخب ارکان قومی اسمبلی کی تحریک انصاف میں شمولیت کی خبر آتے ہی شریفوں کی لیگ میں سوگ کا سماں

فیصل آباد (وئب ڈیسک) فیصل آباد سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے ایم این عاصم نزیر اور مسعور نزیر کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے ،ذرائع نے بتایا تحریک انصاف نے وفد کو نزیر فیملی کی طرف سے گرین سگنل مل گیا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق

پاکستان تحریک انصاف نے فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ اڑانے کی تیاری کرلی ہے اور رکن قومی اسمبلی چوہدری عاصم نذیرکا پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق این اے 77 فیصل آباد سے رکن اسمبلی چوہدری عاصم نذیر کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے جبکہ اس سے قبل فیصل آباد سے چوہدری رضا نصر اللہ گھمن بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے ہیں۔خیا ل رہے کہ عاصم نذیر فیصل آباد سے تین بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں۔

1975 ءمیں پیدا ہونے والے عاصم نذیر 2002ءمیں این اے 77 سے پاکستان مسلم لیگ ق کی جانب سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے،2008 ءمیں اسی حلقہ سے دوبار ق لیگ کی جانب سے ایم این بنے جبکہ 2013 ءکے عام انتخابات میں چوہدری عاصم نذیر نے ن لیگ کی جانب سے الیکشن لڑ کر کامیابی حاصل کی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ اڑانے کی تیاری کرلی ہے اور رکن قومی اسمبلی چوہدری عاصم نذیر کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔

FOLLOW US