اسلام آباد(ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے ڈاکٹریاسمین راشد کے نام پر غور شروع کردیا ہے اور انہیں آج بنی گالا طلب کرلیا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب کی نئی وزیراعلیٰ کے لئے ڈاکٹریاسمین راشد کے نام پر غور شروع کردیا ہے اور،
اس حوالے سے یاسمین راشد کے مخصوص نشست پر ہونے اور وزیراعلیٰ کے عہدے کے لئے قانونی رائے بھی طلب کرلی ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد طلب کرلیا ہے جہاں ان سے انٹرویو کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ یاسمین راشد کا نام پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے تحریک انصاف کی ترجیحی فہرست میں سرفہرست ہے اور قانون مخصوص نشستوں والے رکن کو بھی وزیراعلی بننے کی اجازت دیتا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ڈاکٹر یاسمین راشد کو قومی اسمبلی کا حصہ بنا کر وزارت دینے کا فیصلہ ، تحریک انصاف کا یاسمین راشد کو خواتین کی مخصوص نشست کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر صحت کا عہدہ دینے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد بھرپور مقابلے کے باوجود، لاہور میں این اے 125 کی نشست پر شکست سے دوچار ہوگئیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد تحریک انصاف لاہور کی سب سے مقبول رہنما تصور کی جاتی ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور کے حلقہ این اے 125 میں مسلم لیگ ن کے وحید عالم کا جم کر مقابلہ کیا اور 1 لاکھ 5 ہزار ووٹ حاصل کیے، تاہم اس کے باوجود انہیں شکست ہوئی۔ اسی باعث تحریک انصاف نے یاسمین راشد کو خواتین کی ،
مخصوص نشست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔جبکہ تحریک اںصاف نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو وزارت بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔تحریک اںصاف کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد کو وفاقی وزیر صحت کا عہدہ دیا جائے گا۔ تحریک اںصاف نے مخصوصی نشستوں کی ترجیحی فہرست جاری کر دی ہے۔ تحریک اںصاف کی جانب سے مخصوصی نشستوں کی ترجیحی فہرست میں ڈاکٹر یاسمین راشد پہلے نمبر پر ہیں۔ تحریک انصاف اس وقت 115 نشستوں پر برتری حاصل کیے ہوئے، اس حساب سے تحریک انصاف کو خواتین کی کل 25 مخصوص نشستیں ملیں گی۔تحریک انصاف کو ساڑھے چارارکان کےحساب سے خواتین کی ایک مخصوص نشست ملے گی۔ تحریک اںصاف کی جانب سے جاری کردی خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست میں یاسمین راشد کے علاوہ صادقہ صاحب داد خان، شمسہ علی، نسرین طارق، شاوانہ بشیر، شمیم آفتاب، فردوس رائے، شاہدہ مالکہ، سمیرا احمد ،زہرا نقوی، عائشہ اقبال، نیلم حیات، ام البنین، عظمی ٰکاردار، میمونہ وحید، ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ، آسیہ اکرام، سیمابیہ طاہر، فرحت فاروق، شاہینہ رضا ، طلعت نقوی، مسرت جمشید، سعدیہ سہیل رانا،راشدہ ظہیر شامل ہیں۔