Wednesday November 6, 2024

مسلم لیگ (ن)کی تقسیم، پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے بڑی مشکل پیش آگئی، اپنے ہی رہنمائوں نے بغاوت کر دی

لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ(ن) میں نئی حکومت سازی سے قبل فارورڈ بلاک بننے کا امکان پیدا ہو گیا،20اور25 کے قریب لیگی صوبائی اراکین کے اپنے سینئرز سے رابطے کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حمزہ شہباز کو اگر وزیراعلیٰ پنجاب بنایا جاتا ہے تو اس صورت میں (ن)لیگ میں فارورڈ بلاک بن جائے

گا اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دو درجن کے قریب لیگی صوبائی اراکین نے اپنے سینئر پارلیمنٹرینز سے رابطے کیے ہیں اور کہا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو کسی صورت قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں ایسی صورتحال میں اگر پاکستان تحریک انصاف انہیں قبول کرے تو وہ ن لیگ سے علیحدگی اختیار کرکے ایک فارورڈ بلاک بنانے کیلئے اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔

FOLLOW US