Wednesday November 6, 2024

شاہ محمود قریشی نے ایسا عہدہ مانگ لیا کہ ۔۔ عمران خان بھی ششدر رہ گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شاہ محمود قریشی نے پنجاب کی وزارت اعلی لینے کی درخواست کردی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سازی کے حوالے سے پنجاب اہم ترین صوبہ بن چکا ہے۔صورتحال یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کی پاس عددی اکثریت تو موجود ہے مگر انکی نشستوں کی تعداد129 ہو چکی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی نشستوں کی تعداد 122

ہے ۔جبکہ آزاد امیدواروں کی تعداد 25 تک جا پہنچی ہے۔اب اس حوالے سے پنجاب میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف میں بڑا میچ پڑ سکتا ہے ۔پنجاب میں حکومت کون بنائے گا اس کا فیصلہ آزاد امیداروں کی شمولیت طے کرے گی۔تاہم اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ 18 آزاد امیدواروں سے انکے معاملات طے پا گئے ہیں جس کے بعد مسلم لیگ ن کے ساتھ مل کر پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت کے لیے راہ ہموار ہو چکی ہے۔اس ساری صورتحال میں دونوں جماعتوں یعنی مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی جانب سے ممکنہ وزیر اعلیٰ کے نام پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی نے وزیراعلی پنجاب بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

FOLLOW US