Wednesday November 6, 2024

بنی گالہ میں صلاح مشورہ جاری ۔۔۔انتخابات 2018 میں شکست کے باوجود ڈاکٹر یاسمین راشد کو کون سا عہدہ ملنے والا ہے؟ بڑی بریکنگ نیوز آ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈاکٹر یاسمین راشد کو قومی اسمبلی کا حصہ بنا کر وزارت دینے کا فیصلہ ، تحریک انصاف کا یاسمین راشد کو خواتین کی مخصوص نشست کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر صحت کا عہدہ دینے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد بھرپور مقابلے کے باوجود،

لاہور میں این اے 125 کی نشست پر شکست سے دوچار ہوگئیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد تحریک انصاف لاہور کی سب سے مقبول رہنما تصور کی جاتی ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور کے حلقہ این اے 125 میں مسلم لیگ ن کے وحید عالم کا جم کر مقابلہ کیا اور 1 لاکھ 5 ہزار ووٹ حاصل کیے، تاہم اس کے باوجود انہیں شکست ہوئی۔ اسی باعث تحریک انصاف نے یاسمین راشد کو خواتین کی مخصوص نشست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔جبکہ تحریک اںصاف نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو وزارت بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔تحریک اںصاف کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد کو وفاقی وزیر صحت کا عہدہ دیا جائے گا۔ تحریک اںصاف نے مخصوصی نشستوں کی ترجیحی فہرست جاری کر دی ہے۔ تحریک اںصاف کی جانب سے مخصوصی نشستوں کی ترجیحی فہرست میں ڈاکٹر یاسمین راشد پہلے نمبر پر ہیں۔ تحریک انصاف اس وقت 115 نشستوں پر برتری حاصل کیے ہوئے، اس حساب سے تحریک انصاف کو خواتین کی کل 25 مخصوص نشستیں ملیں گی۔تحریک انصاف کو ساڑھے چارارکان کےحساب سے خواتین کی ایک مخصوص نشست ملے گی۔ تحریک اںصاف کی جانب سے جاری کردی خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست میں یاسمین راشد کے علاوہ صادقہ صاحب داد خان، شمسہ علی، نسرین طارق، شاوانہ بشیر، شمیم آفتاب، فردوس رائے، شاہدہ مالکہ، سمیرا احمد ،زہرا نقوی، عائشہ اقبال، نیلم حیات، ام البنین، عظمی ٰکاردار، میمونہ وحید، ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ، آسیہ اکرام، سیمابیہ طاہر، فرحت فاروق، شاہینہ رضا ، طلعت نقوی، مسرت جمشید، سعدیہ سہیل رانا،راشدہ ظہیر شامل ہیں۔

جبکہ دوسری جانب اکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد حکومت سازی کے لیے حکمت عملی تیز کردی، وفاقی کابینہ کے لیے دو نام فائنل کرلیے گئے۔تفصیلات کے مطابق اسد عمر کو وفاقی وزیر خزانہ بنایا جائے گا، جبکہ وزارت داخلہ کے لیے دو نئے امیدوار ہیں، وزارت داخلہ کا قلمدان شیخ رشید یا چوہدری سرور کو ملے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے ملک امین اسلم کو مشیر ماحولیات بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق مذکورہ ناموں پر پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں وزارت کا قلمدان سونپا جائے گا۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے مرکز اور پنجاب سمیت تین صوبوں میں حکومت بنانے کا اعلان کردیا ہےجبکہ سندھ میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی نے مرکز میں ق لیگ، جی ڈی اے، عوامی مسلم لیگ، بی اے پی اور آزاد امیدواروں کی حمایت لینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور پنجاب میں آزاد امیدواروں کی حمایت یافتہ جماعت ہی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے پنجاب میں بھی حکومت بنانے کی کوششیں تیز کردی ہیں ، علیم خان اور فواد چوہدری وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے فیورٹ ہیں جبکہ شاہ محمود قریشی صوبائی اسمبلی کی نشست ہار کر وزارت اعلیٰ کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں۔

FOLLOW US