Wednesday November 6, 2024

تحریک انصاف کی حکومت بنتے ہی شیخ رشید کی موجیں ۔۔ اہم ترین عہدہ ملنے کی خبر آ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد حکومت سازی کے لیے حکمت عملی تیز کردی، وفاقی کابینہ کے لیے دو نام فائنل کرلیے گئے۔تفصیلات کے مطابق اسد عمر کو وفاقی وزیر خزانہ بنایا جائے گا جبکہ وزارت داخلہ کے لیے دو نئے امیدوار ہیں،

وزارت داخلہ کا قلمدان شیخ رشید یا چوہدری سرور کو ملے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے ملک امین اسلم کو مشیر ماحولیات بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق مذکورہ ناموں پر پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں وزارت کا قلمدان سونپا جائے گا۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے مرکز اور پنجاب سمیت تین صوبوں میں حکومت بنانے کا اعلان کردیا ہےجبکہ سندھ میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی نے مرکز میں ق لیگ، جی ڈی اے، عوامی مسلم لیگ، بی اے پی اور آزاد امیدواروں کی حمایت لینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور پنجاب میں آزاد امیدواروں کی حمایت یافتہ جماعت ہی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے پنجاب میں بھی حکومت بنانے کی کوششیں تیز کردی ہیں ، علیم خان اور فواد چوہدری وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے فیورٹ ہیں جبکہ شاہ محمود قریشی صوبائی اسمبلی کی نشست ہار کر وزارت اعلیٰ کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں۔ تحریک انصاف کی کابینہ 20 اراکین پر مشتمل ہونے کا امکان ہے ، سپیکر قومی اسمبلی کیلئے عارف علوی ، شفقت محمود جبکہ ڈپٹی سپیکر کاعہدہ اتحادی جماعت کو دیا جا سکتا ہے۔ پی ٹی آئی کی کابینہ اٹھارہ سے بیس اراکین پر مشتمل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ، عارف علوی اور شفقت محمود سپیکر قومی اسمبلی کے لیے مضبوط امیدوار ہیں

FOLLOW US