لاہور(ویب ڈیسک)اقتدار کے لیے پنجاب میں 4 ن لیگی نو منتخب امیدواروں نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ پنجاب میں 120 تشستوں پر تحریک انصاف، 122 پر مسلم لیگ ن جبکہ 9 نشستیں مسلم لیگ ق کے پاس اور 29 نشستوں پر آزاد امیدوار ہیں۔پنجاب اسمبلی
میں مجموعی نشستیں 371 ہیں جن میں سے 66 خواتین اور 8 غیر مسلموں کے لیے مختص ہیں، اس حساب سے سادہ اکثریت 186 بنتی ہے۔پنجاب اسمبلی کی 297 نشستوں پر براہ راست انتخابات ہوتے ہیں اور سادہ اکثریت کے لیے 149 یا 150 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے 180 سے زائد حلقوں کے مکمل نتائج کے مطابق 90 حلقوں میں کامیابی حاصل کرلی ہے جب کہ سابق حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) 84 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 12 راولپنڈی میں پاکستان کے تحریک انصاف واثق قیوم عباسی نے چوہدری نثار کو شکست دی ہے جب کہ پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان پی پی 17 سے کامیاب ہوئے ہیں۔ پی پی 148 لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے مجتبی شجاع الرحمان 69031 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے ہیں جب کہ پی پی 150 سے بھی مسلم لیگ (ن) کے بلال یسین بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو قومی اسمبلی کی نشست 131 لاہور سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے لیکن وہ صوبائی اسمبلی نشست پی پی 168 لاہور سے کامیاب قرار پائے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر عابد حسین قریشی نے لاہور کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے نتائج کا اعلان کیا۔ ڈی آر او کے مطابق لاہور میں پنجاب اسمبلی کی 30 نشستوں میں سے 22 نشستیں (ن) لیگ نے جیت لی ہیں۔اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف نے الزام عائد کیا ہے کہ الیکشن چوری کر لیے گئے ہیں۔اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف نے ملاقات کے لیے آنے والے پارٹی رہنماؤں سے الیکشن نتائج کے حوالے سے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان تو 2013 کی پوزیشن پر بھی نہیں تھے لیکن خیبر پختونخوا میں بد ترین کارکردگی کے باوجود جتا دیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے نتائج کی بنیاد پر ہی ملک بھر کے نتائج پر اثر ڈالا گیا۔قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ الیکشن چوری کر لیے گئے ہیں اور اس حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔نواز شریف نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے کے بیانیے پر قائم ہیں اور سول بالادستی کے لیے کھڑے رہیں گے۔عابد شیر علی، شاہد خاقان عباسی اور فیصل آباد کے حلقوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کچھ حلقوں سے تو ن لیگ کسی صورت ہار ہی نہیں سکتی تھی۔