Wednesday November 6, 2024

انتخابات 2018کے وہ 5حلقے جہاں پر سب سے زیادہ ووٹ مسترد کر دیے گئے

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان کے پانچ حلقے جہاں سب سے زیادہ ووٹ مسترد ہو گئے۔ پانچ میں سے 4 حلقے سندھ اور ایک حلقہ پنجاب کا ہے۔تفصیلات کے مطابق 25 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور مہنگا ترین الیکشن انعقاد پذیر ہوا۔۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق عام انتخابات میں 840قومی وصوبائی حلقوں پر 11

 

ہزار 673 امیدوار حصہ لے رہے تھے،،قومی اسمبلی کے 270حلقوں پر 3 ہزار 428 امیدوار میدان میں اترے تھے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 570نشستوں پر 8 ہزار 245 امیدواروں میں مقابلہ ہو ا۔قومی اسمبلی کے 270حلقوں میں 1ہزار 623 آزاد امیدوار حصہ لے رہے تھے۔صوبائی اسمبلیوں کےحلقوں پر 8245امیدواروں میں سے 3 ہزار 856 سیاسی جماعتوں کےامیدوار تھے۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے 1145 امیدوار میدان میں تھے جبکہ خیبر پختونخواسے قومی اسمبلی کے حلقوں پر 721 امیدوار حصہ لے رہے تھے۔۔سندھ اسمبلی کے لیے 2 ہزار 179 امیدوار میدان میں تھے جبکہ سندھ سے قومی اسمبلی کے حلقوں کے لیے 814 امیدوار میدان میں تھے۔پنجاب میں قومی اسمبلی کےحلقوں کیلیے 1534امیدوار میدان میں تھے اور پنجاب اسمبلی کے لیے 3 ہزار 975 امیدوار حصہ لے رہے تھے۔۔بلوچستان میں قومی اسمبلی کے حلقوں پر 290امیدوار میدان میں تھے ،اسی طرح بلوچستان اسمبلی کے حلقوں پر 946 امیدوارمیدان میں تھے۔۔اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں پر کل 59 امیدوار تھے۔۔الیکشن کمیشن کے مطابق اس مرتبہ ووٹرز کا ٹرن آوٹ 52 فیصد رہا تا ہم اس موقع پر پاکستان کی قومی اسمبلی کے پانچ حلقے ایسے تھے جہاں سب سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔این اے56 اٹک میں 3لاکھ 99ہزار349 ووٹ کاسٹ کیےگئے۔این اے 17ہری پور میں 3لاکھ43ہزار442 ووٹ کاسٹ ڈالے گئے۔۔این اے 114 جھنگ میں 3لاکھ 7ہزار719ووٹ ڈالے گئے جبکہ این اے 146 پاکپتن میں 3لاکھ 7 ہزار419 ووٹ کاسٹ کیےگئے۔اس موقع پر ان حلقوں کی بھی تفصیلات سامنے آئی ہیں جہاں سب سے زیادہ ووٹ مسترد کئیے گئے۔سب زیاد ووٹ این اے 86 منڈی بہاءالدین میں 15ہزار568ووٹ مسترد ہوئے۔۔این اے 197 کشمور میں 15ہزار340 ووٹ مسترد ہوئے۔۔این اے196 جیکب آباد میں 13ہزار 660 ووٹ مسترد ہوئے۔۔این اے 260 نصیر آباد میں 13ہزار597 ووٹ مسترد ہوئے۔۔این اے 205 گھوٹکی میں 13ہزار458 ووٹ مسترد ہوئے۔

FOLLOW US