لاہور(نیوزڈیسک)محکمہ خزانہ پنجاب نے گزشتہ حکومت کے منظور کیے گئے لاکھوں روپے تنخواہ کے نوٹیفکیشن منسوخ کرتے ہوئے افسروں کی تنخواہوں میں کمی کانوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔محکمہ خزانہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب کی کمپنیزمیں تعینات افسروں کی تنخواہیں سکیل وائزکردی گئیں اور تمام
پروجیکٹس،پروگرامز،پالیسی یونٹ میں تعینات افسروں کی تنخواہیں کم کردی گئیں ہیں جبکہ کمپنی افسران کو 12ہزارماہانہ الاونس دیاجائے گا اوریہ الاونس بہترین کارکردگی پر افسران کو اعزازیہ طور پر دیاجائے گا۔