اسلام آباد(نیوزڈیسک) آل پارٹیزکانفرنس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئی ،جہاں پرن لیگ کے علاوہ تمام جماعتوں نے حلف نہ اٹھانے کی تجویزسے اتقاق کیا ہے۔اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت آل پارٹیزکانفرنس جاری ہے جس میں ن لیگ کے علاوہ تمام جماعتوں نے حلف نہ اٹھانے کی تجویز دی ہے ،حلف نہ اٹھانے کی تجویز مولانا فضل
الرحمان اوراسفندیارولی نے دی، سراج الحق نے کہا کہ ہمیں الیکشن سے پہلے مل کر بیٹھناچاہیے تھا، الیکشن سے پہلے ہی نتائج کا اندازہ ہوگیاتھا، مصطفیٰ کمال نے بھی حلف نہ اٹھانےکی تجویزکی حمایت کی ہے۔