Wednesday November 6, 2024

جہانگیر ترین تو چھپے رستم نکلے، وفاق میں تحریک انصاف کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایسی کارروائی ڈال دی کہ عمران خان بھی خوش ہوگئے

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے عام انتخابات کے نتائج کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلفونک رابطہ کیاہے جس دوران ایم کیوایم نے پی ٹی آئی کو گرین سگنل دے دیاہے اور متحدہ نے حکومت سازی کیلئے مل بیٹھ کر بات

کرنے پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق خالد مقبول صدیقی کا کہناتھا کہ جہانگیر ترین نے فون کر کے ملاقات کی دعوت دی ہے ، تحریک انصاف سے ملاقات کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی ۔خالد مقبول کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران جہانگیر نے کہا کہ کراچی میں ہم دونوں کی نمائندگی ہے ،دونوں جماعتوں میں اتفاق ہو اہے کہ مل بیٹھ کر بات کی جاسکتی ہے ۔ خالد مقبول کا کہناتھا کہ جہانگیر ترین سے کہاہے کہ بات چیت کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں ، آپ کو مینڈیٹ ملا ہے تو کراچی کیلئے کام کریں ۔دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انتخابی نتائج پر اعتراض کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جن حلقوں میں تحفظات ہیں ان حلقوں میں تحقیقات کرائی جائے گی۔جیت کے بعد بنی گالہ میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس کو تعلیمی ادارے کے طور پر استعمال کریں گے،سارے گورنر ہاؤسز عوام کے استعمال کے لیے بنائیں گے۔بنی گالہ میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 22 سال کی جدوجہد کے بعد اللہ نے مجھے موقع دیا ہے کہ میں اپنے خواب کو پورا کر سکوں۔

عمران خان نے کہا کہ جن لوگوں نے اتنی گرمی کے باوجود الیکشن کے عمل میں حصہ لیا انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انتخابی امیدواروں سمیت سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی الیکشن کے عمل کے لیے اپنی جانیں دیں جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ میں جس شخصیت سے متاثر ہوں وہ نبی کریم ﷺ ہیں اور انہوں نے انسانیت کا ایسا نظام رائج کیا جس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کو ایسی فلاحی ریاست چاہتا ہوں جس طرح ہمارے نبی ﷺ نے بنائی تھی لیکن ہماری ریاست میں یہ نظام الٹا ہے جہاں آدھی سے زیادہ آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار ہی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ڈھائی کروڑ پاکستانی بچہ اسکولوں سے باہر ہے، دنیا میں سب سے زیادہ ہماری خواتین زچہ و بچہ کے مرحلے میں مر جاتی ہیں اور پینے کا صاف پانی نہ ملنے کے باعث دنیا میں سب سے زیادہ پاکستانی بچے مر جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ساری پالیسیاں کمزور طبقے اور غریب کسانوں کے لیے بنیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ سب سے زیادہ پیسہ انساتی ترقی پر خرچ ہو کیونکہ کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا جہاں ایک چھوٹا سا جزیزہ امیروں کا ہو اور غریبوں کا سمندر ہو

FOLLOW US