Wednesday November 6, 2024

پرویز خٹک کی چھٹی۔۔! عمران خان نے نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے نام کی منظوری دیدی

پشاور (نیوزڈیسک) وزیراعلی خیبرپختونخواہ کون ہوگا، عمران خان نے نام کی منظوری دے دی، سابق صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان صوبے کے نئے وزیراعلی کیلئے فیورٹ، پارٹی رہنماوں نے بھی عمران خان کے فیصلے کی تائید کردی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے پاکستان کے دسویں عام انتخابات کے سلسلے میں غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

آنے کا سلسلہ جاری ہے۔اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف باآسانی وفاقی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔ اب تک تحریک انصاف کو 116 قومی اسمبلی کی نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ جبکہ خیبرپختوںخواہ میں تحریک انصاف نے کلین سوئپ کرتے ہوئے سادہ اکثریت حاصل کر لی ہے۔ تحریک انصاف اب بنا کسی اتحادی کے خیبرپختونخواہ میں حکومت قائم کر سکتی ہے۔انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد جمعرات کے روز تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے قوم سے خطاب بھی کیا گیا۔ اپنے خطاب کے دوران عمران خان نے قوم سے اپنے منشور پر عمل کرنے کا وعدہ کیا۔ دوسری جانب گزشہ شب سے عمران خان کی اسلام آباد میں بنی گالہ رہائش گاہ میں حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت بھی جاری ہے۔ خاص کر وفاقی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔تحریک انصاف کے اکثر مرکزی رہنما اس وقت بنی گالہ میں موجود ہیں۔ وفاقی کابینہ کے علاوہ تحریک انصاف خیبرپختوںخواہ کے وزیر اعلی کے نام پر بھی غور کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں مشاورت کیلئے پرویز خٹک بنی گالہ پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعلی خیبرپختونخواہ کیلئے 2 نئے ناموں پر غور، کیا جا رہا ہے۔ جبکہ سابق وزیراعلی پرویز خٹک کو وفاقی وزیر داخلہ بنائے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخواہ میں وزارت اعلی سابق وزیر تعلیم عاطف خان یا اسپیکر اسد قیصر کو دیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ جبکہ پرویز خٹک کی کوشش ہے کہ ان کے داماد کو وزیراعلی کا عہدہ دے دیا جائے۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سابق وزیر تعلیم عاطف خان کو وزیراعلی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ تحریک اںصاف کے رہنماوں کی اکثریت نے بھی عمران خان کی تجویز کی تائید کی ہے۔

FOLLOW US