Wednesday November 6, 2024

پہلا آزاد امیدوار جس نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا،انصافیوں بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)عام انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آنے کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 13سے منتخب ہونے والے آزاد امیدوار صالح محمد خان نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق این اے 13 مانسہرہ سے منتخب ہونے والے آزاد امیدوار صالح محمد خان نے پاکستان تحریک

انصاف (پی ٹی آئی) چئیرمین عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ واضح رہے کہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے وفاق میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں تاہم حکومت بنانے کیلئے اسے سادہ اکثریت کی ضرورت ہے اور کیلئے آزاد امیدواروں کی پی ٹی آئی میں شمولیت بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

FOLLOW US