Wednesday November 6, 2024

ساری تدبیریں الٹی پڑ گئیں ، شہباز شریف کی ایک نہ چلی ۔۔پنجاب میں بدترین شکست کے بعد الیکشن کمیشن نے ایک اورجھٹکا دیدیا

لاہور(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن نے این اے 249 میں شہبازشریف کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی ہے، این اے 249 کراچی سے تحریک انصاف کے امیدوار فیصل واوڈا کامیاب قرارپائے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے عام انتخابات 2018ء میں این اے 249 کراچی سے بھی الیکشن میں حصہ لیا تھا، این اے

249 میں میاں شہبازشریف اور تحریک انصاف کے امیدوار فیصل واوڈا مدمقابل امیدوار تھے۔جب الیکشن کے نتائج آنا شروع ہوئے تو شہبازشریف کی برتری زیادہ تھی تاہم بعد میں فیصلہ واوڈا کو برتری حاصل ہوگئی۔ جس پرشہبازشریف نے کراچی این اے 249 میں شکست ہونے پردوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی۔ جس پرریٹرننگ افسر نے شہبازشریف کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی ہے۔این اے 249 کراچی سے تحریک انصاف کے امیدوار فیصل واوڈا کامیاب قرارپائے تھے۔دوسری جانب تمام سیاسی جماعتوں نے الیکشن کے انعقاد اور فارم 45 نہ دینے پرانتخابی عمل میں دھاندلی کے الزامات عائد کردیے ہیں۔عام انتخابات کے نتائج کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ انتخابی عملے کی سست روی پولنگ کے دن ہی نہیں بلکہ الیکشن کے بعد بھی جاری ہے۔سیاسی جماعتوں نے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات بھی لگائے ہیں۔سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کورزلٹ بناتے وقت باہر نکال دیا گیا جبکہ کمرے بند کرلیے گئے ۔اسی طرح پولنگ ایجنٹس کوفارم 45 نہیں دیا گیا جس پرتمام امیدواروں کے انتخابی نتائج کی پوری تفصیل درج ہوتی ہے۔۔مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی ، پی ایس پی ، ایم کیوایم ، جمعیت علماء اسلام ف ، جماعت اسلامی ،عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر جماعتوں نے بھی پوسٹ دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں۔ سیاسی جماعتوں نے دھاندلی الزامات پرآل پارٹی کانفرنس بلانے اور متفقہ لائحہ عمل بنانے کا اعلان بھی کررکھا ہے۔

FOLLOW US