Wednesday November 6, 2024

ہمیں پیپلزپارٹی کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ۔۔۔تحریک انصاف نے حکومت سازی کیلئے کس جماعت سے رابطہ کر لیا؟

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت بنانے کے لیے سیاسی رابطے شروع کر دئیے ہیں۔ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک ا نصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔حکومت سازی کے لیے دونوں پارٹیوں کے درمیان یہ پہلا با

ضابطہ رابطہ ہے۔جہانگیر ترین نے حکومت سازی کے لیےخالد مقبول صدیقی کو مل بیٹنھے کی دعوت دی ہے ۔دونوں پارٹیوں کے وفود کے درمیان جلد ہی ملاقات متوقع ہے۔جب کہ خالد مقبول صدیقی کا ا س حوالےسے کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نےفون کرکےملاقات کی دعوت دی ہے۔۔جہانگیرترین نےکہا کہ کراچی میں ہم دونوں کی نمایندگی ہے۔دونوں جماعتوں میں اتفاق ہےکہ مل بیٹھ کربات کی جاسکتی ہے۔جہانگیرترین سےکہاکہ بات چیت کیلیےہمارے دروازےکھلے ہیں، جہانگیر ترین سےکہا آپ کومینڈیٹ ملاہےتوکراچی کیلیے کام کریں،ذرائع کے مطابق دونوں پارٹیوں کے وفود کے درمیان کل ملاقات ہو گی جہاں وہ حکومت سازی کے لیے مزاکرات کریں گے۔ جب کہ دوسری طرف عمران خان نے حکومت سازی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔جب کہ اس سے پہلے میڈیا پر خبر آئی تھی کہ ۔انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے پیپلز پارٹی کی حمایت لینے سے انکار کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ کبھی اتحاد نہیں کر سکتے۔ تا ہم تحریک انصاف نے وفاق میں حکومت بنانے کے لیے پیپلز پارٹی کی حمایت لینے کا فیصلہ کیا ہے۔لیکن تحریک انصاف کی جانب سے اب اس بات کی تردید سامنے آ گئی ہے۔ یادرہے اب تک پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی کی 108نشستیں جیت کر پہلے نمبر پر ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن 62 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ پیپلز پارٹی تیسرے نمبر پر ہے۔۔پاکستان تحریک انصاف نے وفاق میں حکومت بنانے کے لیےسیاسی رابطے شروع کر دئیے ہیں۔جب کہ تحریک انصاف باقی صوبوں میں بھی حکومت بنانے کے لیے متحرک ہو گئی ہے۔۔پاکستان تحریک انصاف نے اس مقصد کے لیے آزاد امیدواروں سے رابطہ بھی شروع کر دیا ہے۔

FOLLOW US