اسلام آباد (نیوزڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت آتےہی پٹرول کی قیمتوں میں 21روپے فی لیٹر کمی۔۔پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی.. این اے 54 اسلام آباد سے کامیاب ہونے والے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے بارے میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ آئندہ حکومت میں وزیر خزانہ ہوں گے اور اگر ایسا ہوتا ہے تو ممکن ہے کہ وہ پٹرولیم مصنوعات
کی قیمتیں بھی کم کردیں۔مسلم لیگ ن کی حکومت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خوب بڑھیں اور جو کسر رہ گئی تھی وہ نگراں حکومت نے پوری کردی۔ اس وقت پٹرول 95 اور ڈیزل 100 روپے سے زائد کا فی لٹر مل رہا ہے۔ 28 فروری 2018 کو اسد عمر نے دعویٰ کیا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات پر بہت زیادہ ٹیکس وصول کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ان کی قیمتیں زیادہ ہیں۔28 فروری کو اسد عمر کی جانب سے کیے جانے والے ٹویٹ کے مطابق’حکومت عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھنے کا بہانہ کر رہی ہے، عوام کو یہ نہیں بتا رہی کے ڈیزل پر فی لیٹر 26 روپیہ اور پیٹرول پر فی لیٹر 21 روپیہ ٹیکس وصول کرے گی اس ماہ میں، اس حکومت کے ہاتھ ہمیشہ عوام کی جیب میں جاتے ہیں، نا طاقتور سے ٹیکس لیتے ہیں نا منی لانڈرنگ روکتے ہیں‘۔اب چونکہ تحریک انصاف حکومت میں آرہی ہے اور اسد عمر وزیر خزانہ بننے جارہے ہیں تو ایسے میں امید ظاہر کی جارہی ہے کہ وہ آتے ہی پٹرولیم مصنوعات پر عائد بھاری ٹیکسز کا خاتمہ کرکے عوام کو ریلیف دیں گے۔ این اے 54 اسلام آباد سے کامیاب ہونے والے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے بارے میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ آئندہ حکومت میں وزیر خزانہ ہوں گے اور اگر ایسا ہوتا ہے تو ممکن ہے کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی کم کردیں۔