لاہور (نیوزڈیسک) ن لیگ کی مکمل چھٹی ! تحریک انصاف نے نئی حکومت بنانے کیلئے کس سے رابطہ کر لیا؟ ہر کوئی دنگ رہ گیا.. پاکستان تحریک انصاف نے وفاق میں حکومت بنانے کے لیے سیاسی رابطے شروع کر دئیے ہیں۔جس کے لیے تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی سے رابطہ کر لیا ہے۔۔پیپلز پارٹی ذرائع نے یہ دعوی کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف
نے حمایت کے لیے ہم سے رابطہ کیا ہے۔۔انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے پیپلز پارٹی کی حمایت لینے سے انکار کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ کبھی اتحاد نہیں کر سکتے۔تا ہم تحریک انصاف نے وفاق میں حکومت بنانے کے لیے پیپلز پارٹی کی حمایت لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد تحریک انصاف کو تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑے گا،کیونکہ الیکشن سے قبل تحریک انصاف پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرادری کو سب سے بڑا چور قرار دے رہی تھی۔ایک بار عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ جب تک آصف زرداری پیپلز پارٹی کے صدر ہیں تب تک تحریک انصاف ان کے ساتھ کوئی الائنس نہیں بنا سکتی۔عمران خان نے کہا تھا کہ میری جنگ کرپشن کے خلاف ہے اس لیے آصف زرداری سے کیسے اتحاد کر سکتا ہوں۔ لیکن آصف علی زرداری بھی ایک انٹرویو کے دوران اس بات کا اعلان کر چکے تھے کوئی بھی پارٹی ان کی حمایت کے بغیر حکومت نہیں بنا سکتی۔ یادرہے اب تک پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی کی 108نشستیں جیت کر پہلے نمبر پر ہے۔۔پاکستان مسلم لیگ ن 62 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ پیپلز پارٹی تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے وفاق میں حکومت بنانے کے لیےسیاسی رابطے شروع کر دئیے ہیں۔جب کہ تحریک انصاف باقی صوبوں میں بھی حکومت بنانے کے لیے متحرک ہو گئی ہے۔۔پاکستان تحریک انصاف نے اس مقصد کے لیے آزاد امیدواروں سے رابطہ بھی شروع کر دیا ہے۔