لاہور(نیوزڈیسک) ویسے تو تحریک انصاف کے تمام رہنمائوں اور کارکنوں کو عمران خان کے حلقہ این اے 131سے کامیابی پر انتہائی خوشی ہے تاہم ولید اقبال خوشی سے نہال ہیں ۔ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر ولید اقبال نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پریس کانفرنس کی تھی جس پر عمران خان نے ولید اقبال کولاہور کے حلقہ این اے 131سے اپنی
\کامیابی کی صورت میں ضمنی انتخاب میں بطور امیدوار ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا تھا۔اس لئے عمران خان کی حلقہ این اے 131سے کامیابی پر ولید اقبال خوشی سے نہال ہیں ۔دوسری طرف سیاست پر نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ حلقے میں عمران خان کی کامیابی کا مارجن انتہائی کم ہے اس لئے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کیلئے دوبارہ یہ نشست جیتنا اتنا آسان نہیں ہوگا ۔