Wednesday November 6, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کون ہو گا؟ انتہائی غیر متوقع نام سامنے آگیا

لاہور (نیوزڈیسک) فواد چوہدری نے خود کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے پیش کردیا۔۔تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزارت اعلیٰ کا عہدہ بہت بڑی عزت افزائی ہوتی ہے،اگر مجھے وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کیا گیا تو میری خوش نصیبی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات2018میں شاندار اور تاریخی

 

کامیابی سمیٹ لی ہے۔اس وقت پاکستان تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 126 تک جا پہنچی ہے جس کے مطابق تحریک انصاف اب آزاد امیدواروں کو ساتھ ملا کر مرکز میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔اس کے علاوہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت کے لیے راستہ صاف ہے جبکہ پنجاب میں بھی تحریک انصاف کی حکومت کے امکانات روشن ہو چکے ہیں۔اس وقت 123سیٹیں تحریک انصاف کو ملنے کے قوی امکانات ہیں جس کے بعد وہ آزاد امیدواروں کو ساتھ ملا کر پنجاب کی حکومت بھی بنا سکتے ہیں ۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف کی جانب سے وزیر اعلیٰ کون ہوگا۔اس موقع پر علیم خان کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے تاہم اب فواد چوہدری نے خودکو وزارت اعلیٰ کے لیے پیش کردیا۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میں نے ایک قومی اسمبلی اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست جیت رکھی ہے اور کونسی نشست ابھی چھوڑنی اسکا فیصلہ کرنا باقی ہے کیونکہ اگر پارٹی نے مجھے وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کیا تو یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہو گی۔انکا مزید کہنا تھا کہ میں نے ا س خواہش کا اظہار عمران خان سے نہیں کیا لیکن اگر میں یہ کہوں کہ مجھے وزارت اعلیٰ کی خواہش نہیں ہے تو یہ منافقت ہوگی تاہم پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔

FOLLOW US