Wednesday November 6, 2024

پاکستانیوں کو مبارکباد! عمران خان اب کیا کرنیوالے ہیں؟ بشریٰ بی بی بھی میدان میں آگئیں، بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) مظلوم عورتوں، بیواؤں، یتیموں، بے سہارا لوگوں کو سلام اور مبارک پیش کرتی ہوں، اللہ نے آپ کو وہ لیڈر دیا ہے جو آپ کا خیال بھی رکھے گا اور آپکی حفاظت بھی کرے گا: اہلیہ عمران خان بشری بی بی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دسویں عام انتخابات میں تحریک انصاف شاندار فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔تحریک انصاف

کی فتح کے بعد اب پارٹی کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا بھی اہم بیان سامنے آیا ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ مظلوم عورتوں، بیواؤں، یتیموں، بے سہارا لوگوں کو سلام اور مبارک پیش کرتی ہوں۔ بشریٰ بی بی کا مزید کہنا ہے کہ اللہ نے آپ کو وہ لیڈر دیا ہے جو آپ کا خیال بھی رکھے گا اور آپکی حفاظت بھی کرے گا۔دوسری جانب گزشتہ روز ہونے والے پاکستان کے دسویں عام انتخابات کے سلسلے میں غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف باآسانی وفاقی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔ اب تک تحریک انصاف کو 119 قومی اسمبلی کی نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد جمعرات کے روز تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے قوم سے خطاب بھی کیا گیا۔اپنے خطاب کے دوران عمران خان نے قوم سے اپنے منشور پر عمل کرنے کا وعدہ کیا۔ دوسری جانب گزشہ شب سے عمران خان کی اسلام آباد میں بنی گالہ رہائش گاہ میں حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت بھی جاری ہے۔ خاص کر وفاقی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ تحریک انصاف کے اکثر مرکزی رہنما اس وقت بنی گالہ میں موجود ہیں۔اب ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی کابینہ کے کچھ لوگوں کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔ واضح امکان ہے کہ شاہ محمود قریشی کو وزیر خارجہ، شفقت محمود یا عارف علوی کو اسپیکر قومی اسمبلی جبکہ شیریں مزاری کو وزیر دفاع بنائے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ کابینہ کے مزید لوگوں کیلئے بھی متعدد ناموں پر غور جاری ہے۔اسد عمر کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ انہیں وزارت خزانہ کا قلمدان سونپا جائے گا۔ جبکہ کچھ نوجوان رہنماوں کو بھی کابینہ کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف اور آزاد امیدواروں کے درمیان بھی معاملات طے پا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اب تک کل 14 آزاد امیدوار قومی اسمبلی کی نشستوں پر جیتنے کی پوزیشن میں ہیں۔ ان 14 آزاد امیدواروں میں سے 14 آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل ہونے کی تیار ہو گئے ہیں۔ تاہم تحریک انصاف کی کوشش ہے کہ آزاد امیدوار بنا کسی شرائط کے حکومت کا حصہ بنیں۔

FOLLOW US