Wednesday November 6, 2024

پنجاب اسمبلی میں بھی اکثریت پاکستان تحریک انصاف کو مل گئی،حکومت بنانا یقینی ہو گیا

لاہور (نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن آوٹ،،پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت یقینی ہو گئی 18آزاد امیدواروں سے پاکستان تحریک انصاف کے معاملات طے پا گئے،،تحریک انصاف میں شمولیت کے عندیہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات 2018میں شاندار اور تاریخی کامیابی سمیٹ لی ہے۔اس وقت پاکستان تحریک

انصاف کی قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 126 تک جا پہنچی ہے جس کے مطابق تحریک انصاف اب آزاد امیدواروں کو ساتھ ملا کر مرکز میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔اس کے علاوہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت کے لیے راستہ صاف ہے جبکہ پنجاب میں بھی تحریک انصاف کی حکومت کے امکانات روشن ہو چکے ہیں۔اس وقت 123سیٹیں تحریک انصاف کو ملنے کے قوی امکانات ہیں جس کے بعد وہ آزاد امیدواروں کو ساتھ ملا کر پنجاب کی حکومت بھی بنا سکتے ہیں ۔تاہم تازہ ترین اور اہم ترین خبر یہ آئی ہے کہ آئی ہے کہ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے لیے راستہ صاف ہوگیا۔25 آزاد امیدواروں میں سے 18 امیدواروں سے پاکستان تحریک انصاف نے رابطہ کیا ہے جس کے بعد معاملات طے پا گئے ہیں اور 18آزاد امیدواروں نے پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا ہے۔جس کے بعد تحریک انصاف کی ممکنہ نشستوں کی تعداد 141 ہو چکی ہے اور اب اس کے لیے پنجاب میں حکومت بنانا بہت آسان ہوچکی ہے۔ مسلم لیگ ن آوٹ،،پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت یقینی ہو گئی 18آزاد امیدواروں سے پاکستان تحریک انصاف کے معاملات طے پا گئے،،تحریک انصاف میں شمولیت کے عندیہ دے دیا۔پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات 2018میں شاندار اور تاریخی کامیابی سمیٹ لی ہے۔اس وقت پاکستان تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 126 تک جا پہنچی ہے جس کے مطابق تحریک انصاف اب آزاد امیدواروں کو ساتھ ملا کر مرکز میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔

FOLLOW US