Friday May 3, 2024

فتح ملتے ہی عمران خان نے سعودی عرب کو بھی بڑا پیغام بھجوا دیا، عالم اسلام بھی تعریف کرنے لگا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورنئے متوقع وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ تعلقات کو بہتر بنائے گا ، سعودی عرب نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ، سعودی عرب سے تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے ، ایران

اور افغانستان بھی اہم پڑوسی ممالک ہیں ، چین کیساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا ، بھارت کو چاہیے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کردے ، بھارتی میڈیا نے میرے خلاف بہت پروپیگنڈا کیا ، پاکستان میں گڈ گورننس قائم کی جائیگی ، اداروں کو مضبوط بنایا جائے گا ، میں وزیراعظم ہائوس کی بجائے منسٹر انکلیو کے کسی ایک گھر میں رہنے کو ترجیح دوں گا ، حکومتی اخراجات کو کم کیا جائے گا ، احتساب کیلئے پہلے اپنے آپ کو پیش کروں گا اس کے بعد میرے وزراء پیش ہوں گے اور یہ عمل اوپر سے نیچے تک جائے گا، انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کے اپنے پہلے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں 22سال کی محنت کے بعد اللہ تعالیٰ نے مجھے اس مقام تک پہنچایا ہے ، مجھے اللہ تعالیٰ نے سب کچھ دیا تھا، سیاست نے مجھے کچھ نہیں دینا تھا، میں نے پاکستان کو اوپر جاتے ہوئے اور نیچے آتے ہوئے دیکھا ہے ، 2018کا الیکشن تاریخی الیکشن ہے ، لوگوں نے ان انتخابات کے لئے قربانیاں دی ہیں ، میں سارے پاکستان کی جانب سے بلوچستان کے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں جس طرح بیرون ملک پاکستانیوں نے الیکشن میں حصہ لیا میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ اکرام اللہ گنڈا پور اور ہارون بلور کی جانیں گئیں ، میں پاک فوج کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، میں مینڈیٹ ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں ، ملک میں کمزور بھوکے مر رہے ہیں ، آدھی عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے ، ہم کمزور طبقے کو اوپر لائیں گے ، مزدور مشکل زندگی گزار رہے ہیں ، 45فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں ، ڈھائی کروڑ بچہ ہمارے ملک میں اسکولوں سے باہر ہیں ۔دنیا میں سب سے زیادہ پاکستان میں خواتین ڈلیوری کے موقع پر جاں بحق ہوجاتی ہیں ، گندا پانی پینے سے لوگ مر رہے ہیں ، چین نے 30سال میں 70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ پورا پاکستان متحد ہے ، پچھلے تین سال میں سب سے زیادہ مجھ پر ذاتی حملے کئے گئے ، ہم کسی سیاسی مخالف کو کچھ نہیں کہیں گے ، قانون کی خلاف ورزی پر ہر کسی کے خلاف کارروائی کی جائے گی ، مجھ سے احتساب شروع کیا جائے گا ، قانون سب کیلئے برابر ہوگا ، ہم ملکی ادارے بہتر کریں گے ، گورننس سسٹم کو بہتر کریں گے ، ہمپر تاریخ میں سب سے زیادہ قرض ہے ، ہماری حکومت کسی کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی نہیں کریں گے ، بیرون ملک سے سرمایہ کاری ملک میں نہ آنے کی وجہ سے کرپشن ہے ، سرمایہ کاری کے بغیر روزگار کے مواقع پیدا نہیں ہوسکتے ، ہم سادگی قائم کریں گے ، ہم لوگ دنیا میں سب سے زیادہ خیرات اور سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں ، جب حکمران منی لانڈرنگ کریں گے تو عوام کیوں ٹیکس دیں گے ۔میں عوام کے ٹیکس کے پیسے کی حفاظت کروں گا ، ہم اپنے کرچے کم کرین گے ، وزیراعظم ہائوس میں رہتے ہوئے مجھے شرم آتی ہے ، ہماری حکومت فیصلہ کرے گی کہ وزیراعظم ہائوس کا کیا کرنا ہے ، ہم وزیراعظم ہائوس کو تعلیمی ادارے کے طور پر استعمال کریں گے ، ہم گورنر ہائوسز کو عوام کیلئے استعمال کریں گے ، نتھیا گلی کے ریسٹ ہائوس کو ہوٹل بنا دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے خود اس معاشی بحران سے نکلنا ہے ، باہر سے کوئی آکر ہماری مدد نہیں کرے گا ، ہم ٹیکس کلچر کو بہتر کریں گے ، اینٹی کرپشن ، نیب اور ایف بی آر کو مضبوط کریں گے ، ہم کسانوں اور چھوٹے کاروباری حضرات کی مدد کریں گے ، نوجوانوں کو ٹیکنیکل تعلیم دیں گے تا کہ ہنر مند ہوسکیں ، ہم اپنے ہمسائیوں سے اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں ، ہم چین سے اپنے تعلقات مضبوط کریں گے ، ہم سی پیک کو استعمال کر کے ملک میں سرمایہ کاری لائیں گے ۔عمران خان نے کہا کہ ہم غربت کے خاتمہ کیلئے چین سے مدد لیں گے اور کرپشن کے معاملے پر بھی چین سے مدد لیں گے ، افغانستان نے سب سے زیادہ تکلیف اٹھائی ہے ، پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے ۔ ہم افغانستان میں

امن لانے کی کوشش کریں گے ، میں چاہتا ہوں کہ افغانستان کیس اتھ ہمارے اوپن بارڈر ہو، میں امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا خواہاں ہوں ، ایران کیس اتھ بھی بہتر تعلقات کا خواہاں ہوں ، سعودی عرب پاکستان سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے ،ہم لڑائیوں میں شرکت کرنے والے ملک کی بجائے لڑائی ختم کرنے والا ملک بنیں گے ۔انہوں نے کہا کہ میں واحد پاکستانی ہوں جس کی ہندوستان میں سب سے زیادہ واقفیت ہے ، غربت کے خاتمہ کیلئے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تجارت ضروری ہے ، کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور بھارت کے مابین بنیادی مسئلہ ہے مگر ہندوستان اس معاملے پر آگے بڑھے ، دونوں ممالک کی لیڈر شپ کو بیٹھ کر مسئلہ حل کرنا چاہیے ،ہمیں اپنے مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے چاہیئں ۔عمران خان نے کہا کہ ہم ایسا گورننس سسٹم لا سکتے ہیں جو پاکستان کے عوام کے عوام کی

زندگی آسان کردے ، پاکستان بھارت تعلقات میں بہتری سے پورے خطے میں غربت میں کمی آئے گی ۔ عوام نے کینسر اسپتال کیلئے مجھے عطیات دیے ، دنیا میں کہیں 70فیصد مریضوں کا کینسر کا علاج مفت نہیں کیا جاتا، میں نے دیہات میں نمل یونیورسٹی بنائی ، ہم اقلیتوں کو حقوق دیں گے ، ہم اپنے نچلے طبقے کو اوپر اٹھائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو (ن) لیگ اور پی پی پی نے بتایا تھا ہم نے نہیں ، 2013میں میں نے چار انتخابی حلقے کھولنے کیلئے کہا تھا ، میں کوئی بھی حلقہ کھولنے کیلئے تیار ہوں ، ہم اپوزیشن کیساتھ مل کر دھاندلی کے الزامات پر تحقیقات کیلئے تیار ہیں ، اللہ تعالیٰ مجھے قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

FOLLOW US