Friday May 3, 2024

بڑا سیاسی دھماکہ : کتنے آزاد امیدواروں نے عمران خان کی حمایت کا ارادہ کر لیا؟ بڑی بریکنگ نیوز آ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) انتخابات2018 میں تحریک انصاف کی فتح، 13 آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل ہونے کیلئے تیار ہوگئے گزشتہ روز ہونے والے عام انتخابات کے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ تاحال جاری، تحریک انصاف کو اب تک 119 جبکہ آزاد امیدواروں کو 14 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے پاکستان کے دسویں عام انتخابات کے سلسلے میں غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف باآسانی وفاقی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔ اب تک تحریک انصاف کو 119 قومی اسمبلی کی نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد جمعرات کے روز تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے قوم سے خطاب بھی کیا گیا۔اپنے خطاب کے دوران عمران خان نے قوم سے اپنے منشور پر عمل کرنے کا وعدہ کیا۔دوسری جانب گزشہ شب سے عمران خان کی اسلام آباد میں بنی گالہ رہائش گاہ میں حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت بھی جاری ہے۔ خاص کر وفاقی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ تحریک انصاف کے اکثر مرکزی رہنما اس وقت بنی گالہ میں موجود ہیں۔ اب ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی کابینہ کے کچھ لوگوں کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔واضح امکان ہے کہ شاہ محمود قریشی کو وزیر خارجہ، شفقت محمود یا عارف علوی کو اسپیکر قومی اسمبلی جبکہ شیریں مزاری کو وزیر دفاع بنائے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ کابینہ کے مزید لوگوں کیلئے بھی متعدد ناموں پر غور جاری ہے۔ اسد عمر کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ انہیں وزارت خزانہ کا قلمدان سونپا جائے گا۔ جبکہ کچھ نوجوان رہنماوں کو بھی کابینہ کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف اور آزاد امیدواروں کے درمیان بھی معاملات طے پا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اب تک کل 14 آزاد امیدوار قومی اسمبلی کی نشستوں پر جیتنے کی پوزیشن میں ہیں۔ ان 14 آزاد امیدواروں میں سے 14 آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل ہونے کی تیار ہو گئے ہیں۔ تاہم تحریک انصاف کی کوشش ہے کہ آزاد امیدوار بنا کسی شرائط کے حکومت کا حصہ بنیں

FOLLOW US