Saturday May 4, 2024

پی پی 270 : شاہ محمود قریشی کو ہرانے والا نوجوان امیدوار کس پارٹی میں شمولیت کا خواہشمند تھا؟ ناقابل یقین خبر آ گئی

ملتان (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی270پر شکست ہوئی۔ عام انتخابات کے جہاں کئی اپ سیٹ دیکھنے میں آئے وہیں ایک بڑا اپ سیٹ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمد قریشی کے ساتھ پنجاب اسمبلی کی نشست پر ہوا۔

جہاں ملتان کے حلقے پی پی دو سو ستر پر پی ٹی آئی کے امیدوار شاہ محمود قریشی کو سلمان نعیم نے شکست دی۔ تحریک انصاف کی جانب سے نوجوان امیدوار سلمان نعیم کو ٹکٹ نہ ملنے پر امیدوار نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سلمان نعیم نے تینتیس ہزار دو سو چورانوے ووٹ حاصل کیے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار شاہ محمد قریشی نے اکتیس ہزار سات سو سولہ ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔دوسری جانب جیت کے بعد بنی گالہ میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس کو تعلیمی ادارے کے طور پر استعمال کریں گے،سارے گورنر ہاؤسز عوام کے استعمال کے لیے بنائیں گے۔بنی گالہ میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 22 سال کی جدوجہد کے بعد اللہ نے مجھے موقع دیا ہے کہ میں اپنے خواب کو پورا کر سکوں۔عمران خان نے کہا کہ جن لوگوں نے اتنی گرمی کے باوجود الیکشن کے عمل میں حصہ لیا انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انتخابی امیدواروں سمیت سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی الیکشن کے عمل کے لیے اپنی جانیں دیں جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے

کہا کہ میں جس شخصیت سے متاثر ہوں وہ نبی کریم ﷺ ہیں اور انہوں نے انسانیت کا ایسا نظام رائج کیا جس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کو ایسی فلاحی ریاست چاہتا ہوں جس طرح ہمارے نبی ﷺ نے بنائی تھی لیکن ہماری ریاست میں یہ نظام الٹا ہے جہاں آدھی سے زیادہ آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار ہی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ڈھائی کروڑ پاکستانی بچہ اسکولوں سے باہر ہے، دنیا میں سب سے زیادہ ہماری خواتین زچہ و بچہ کے مرحلے میں مر جاتی ہیں اور پینے کا صاف پانی نہ ملنے کے باعث دنیا میں سب سے زیادہ پاکستانی بچے مر جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ساری پالیسیاں کمزور طبقے اور غریب کسانوں کے لیے بنیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ سب سے زیادہ پیسہ انساتی ترقی پر خرچ ہو کیونکہ کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا جہاں ایک چھوٹا سا جزیزہ امیروں کا ہو اور غریبوں کا سمندر ہو۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں احتساب وزیروں سے شروع ہو گا اور قانون سب کے لیے برابر ہو گا، آج مغرب ہم سے آگے ہے تو اس کی وجہ یہی ہے کہ وہاں قانون کسی کے ساتھ امتیاز نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ ایسے ادارے قائم کریں گے جو اس ملک کے گورننس سسٹم کو ٹھیک کریں گے، پاکستان کو ایسی گورننس دیں گے جو آج سے پہلے کسی حکومت نے نہیں دی۔

FOLLOW US