Saturday May 4, 2024

انتخابات 2018 میں تاریخی شکست پر مولانا فضل الرحمان کے صبر کا پیمانہ لبریز ، ناقابل یقین فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر اور متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جیو ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن نتائج کو مسترد کر دیا، انہوں نے کہا کہ ہم صرف ایک حلقہ کھولنے کی نہیں الیکشن کالعدم کرانے کی بات کر رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن کالعدم کرانے کے لیے سب جماعتوں کو اتفاق رائے پر لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن تو ہوا ہے لیکن یہ عوامی مینڈیٹ نہیں ہے بلکہ عوامی مینڈیٹ پر بدترین ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ لگتا ہے پریذائڈنگ افسر، آر اوز اور ڈی آر اوز مکمل بے اختیار تھے، کل مغرب کے بعد نتائج روک دیے گئے جو ابھی تک ایک ایک کرکے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی کی میزبانی آصف زرداری اور میں کر رہے ہیں جس میں تمام سیاسی جماعتوں کا مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کی کوشش کریں گے۔ ایم کیو ایم ، پی ایس پی بھی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گی،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں پچیس پچیس ہزار کی لیڈسے جیتتا رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے الیکشن کے نتائج سرے سے مسترد کرتی ہے اور کل اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے بعد مشترکہ لائحہ عمل طے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کسی پر اپنا مینڈیٹ مسلط کر دینا اتنا آسان نہیں ہے، ایسی میٹھی میٹھی تقریریں بہت سنی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کی انتخابی حلقے کھلوانے کی پیشکش کو پیشکش نہیں سمجھتا، ہم کوئی ایک حلقہ کھلوانے کی نہیں بلکہ الیکشن کالعدم قرار دینے کی بات کر رہے ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر اور متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جیو ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن نتائج کو مسترد کر دیا، انہوں نے کہا کہ ہم صرف ایک حلقہ کھولنے کی نہیں الیکشن کالعدم کرانے کی بات کر رہے ہیں۔

FOLLOW US