Wednesday November 6, 2024

شیخ رشید نے این اے 62سے جیتتے ہی ایسا اعلان کر دیا جس نے سنا داد دینے پر مجبور ہو گیا

اسلام آباد(سی پی پی ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ لوگوں نے اس ملک کی قسمت کا فیصلہ عمران خان کو دیا ہے، وزارتوں کا بھوکا نہیں پاکستان کے غر یبوں کا گاندھی بننے جارہا ہوں۔تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عوام نے یکطرفہ فیصلہ کرکے ووٹ کوعزت دی ہے، این اے 60 میں میرے ساتھ

 

زیادتی ہوئی لیکن این اے 62 سے جیت گیا ہوں، اللہ کا شکر ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انتخاب کاعمل بہت سست روی کا شکارتھا، چیف الیکشن کمشنرکوبھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں، لوگوں نے فیصلہ دیا، عمران خان کے کندھوں پر ذمہ داری آگئی۔انھوں نے کہا کہ آزاد ممبر سمجھدار ہوتے ہے، جہاں حکومت ہوتی ہے، وہاں جاتے ہیں، پاکستان میں را اور بھارتی لابی کو شکست ہوئی اور امریکا کو ہار ہوئی۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ وزارتوں کا بھوکا نہیں پاکستان کیغر یبوں کا گاندھی بننے جارہا ہوں، شاہد خاقان عباسی بستر تیار کرلیں ، اس ملک کی قسمت کا فیصلہ لوگوں نے عمران خان کو دیا ہے۔

FOLLOW US