Thursday November 7, 2024

مسلم لیگ (ن)مرکز میں کیا کرنیوالی ہے؟ شہباز شریف کا ایسا فیصلہ کہ عمران خان کو بھی یقین نہیں آئیگا

لاہور (نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کا مرکز میں بھرپور اپوزیشن کرنے کا فیصلہ ، شہبازشریف نے الیکشن نتائج تبدیل کرنے کا الزام لگا دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے مرکز میں بھرپور ا پوزیشن کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے گیا ہے کہ شہبازشریف جیتنے والے امیدواروں کو خط

لکھیں گے جبکہ ہارنے والے امیدواروں کوبھی خط لکھے جائیں گے ۔تمام اضلاح میں کارکنوں کو پر امن احتجاج کی ہدایت کی گئی ہے ۔ الیکشن میں دھاندلی کے ثبوت الیکشن کمیشن کو مہیا کئے جائیں گے ۔اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ الیکشن نتائج تبدیل کئے گئے جس کی مذمت کرتے ہیں۔

FOLLOW US