اسلام آباد (نیوزڈیسک)عمران خان نے پنجاب میں حکومت سازی کے لئے سیاسی ٹیم سے رابطہ کرلیا، آزاد امیدواروں سے رابطوں کی ذمہ داری جہانگیر ترین کو سونپ دی ، چودھری برادران سے بھی مستفید ہونے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں حکومت سازی کے لئے عمران خان نے سیاسی ٹیم سے رابطہ کرلیا ہے ۔متوقع وزیر اعظم
نے پنجاب میں جیتنے والے آزاد امیدواروں سے رابطوں کا ٹاسک جہانگیر ترین کے سپرد کیا ہے جو آزاد امیدواروں سے ملاقات کرکے ان کو پنجاب میں حکومت سازی کے لئے تحریک انصاف میں شمولیت پر قائل کریں گے ۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ق سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔واضح رہے مختلف سیاسی تجزکاروں کی جانب سے کہا جارہا تھا کہ چودھری برادران پنجاب میں حکومت سازی کے لئے جوڑ توڑ کر خاصا تجربہ رکھتے ہیں ۔ غالب امکان یہ ہے کہ ا س وجہ سے تحریک انصاف کی قیادت نے مسلم لیگ ق کے قائد ین سے بھی اس معاملے پر مشاور ت کا فیصلہ کیاہے ۔