اسلام آباد (سی پی پی ) انتخابات 2018میں تحریک انصاف کی فتح، 13 آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل ہونے کیلئے تیار ہوگئے گزشتہ روز ہونے والے عام انتخابات کے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ تاحال جاری، تحریک انصاف کو اب تک 119 جبکہ آزاد امیدواروں کو 19نشستوں پر برتری حاصل۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے
والے پاکستان کے دسویں عام انتخابات کے سلسلے میں غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف باآسانی وفاقی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔ اب تک تحریک انصاف کو 119 قومی اسمبلی کی نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد جمعرات کے روز تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے قوم سے خطاب بھی کیا گیا۔اپنے خطاب کے دوران عمران خان نے قوم سے اپنے منشور پر عمل کرنے کا وعدہ کیا۔