لاہور (نیوزڈیسک)تحریک انصا ف کے رہنما ولید اقبال نے کہاہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت بننی چاہئے کیونکہ ایسا نہ ہونے سے مرکز میں مشکلات پیش آئیں گے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے علیم اقبال اور اسحاق خاکوانی کا نام پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے اخبارات اور تجزیوں میں آتارہا ہے۔ نجی نیوز کی خصوصی انتخابی ٹرانسمیشن میں گفتگو
کرتے ہوئے ولید اقبال نے کہاہے کہ علیم خان اور اسحاق خاکوانی کا نام پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے اخبارات اور تجزیوں میں آتارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت تحریک انصاف کی بننی چاہئے کیونکہ اگر پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت نہ بنی تو پھر مرکز میں حکومت چلانے میں دشواریاں پیش آئیں گی ۔عمران خان عوام کو تسلی دے رہے ہیں کہ وہ عوام کا پیسہ ایمانداری سے استعمال کریں گے ۔