اسلام آباد(نیوزڈیسک )پاکستان تحریک انصاف نے 5سیاسی جماعتوں کو حکومت سازی کرنے کے لیے دعوت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے حکومت سازی کے لیے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی ہے۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق عمران خان نے سینئر پارٹی رہنماوں کےساتھ حکومت سازی پرمشاورت کی جہاں پنجاب میں حکومت سازی کے لیے آزاد امیدواروں کے ساتھ رابطوں کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی قیادت کا بلوچستان عوامی پارٹی کو دعوت دینے کا فیصلہ بھی سامنے آیاہے۔ابتدائی مشاورت میں بی این پی اور جی ڈی اے اور مسلم لیگ ق کو خوش آمدید کہنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی سندھ کے لیے ایم کیو ایم سے بھی ملاقات کر سکتی ہے۔