Thursday November 7, 2024

عمران خان نے اقتدار میں آتے ہی بھارت کو ایسی پیشکش کر دی کہ بھارتی میڈیا بھی خوش ہو گیا

لاہور (نیوزڈیسک )عمران خان نے اقتدار میں آتے ہی بھارت کو ایسی پیشکش کر دی کہ بھارتی میڈیا بھی خوش ہو گیا.. پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ بھارت کے ساتھ سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا ہے ، کوشش ہونی چاہیے اس کا حل میز پر بیٹھ کر نکالا جائے ، ہم تعلقات کو بہتر کرنے کیلئے تیار ہیں ، آپ ایک قدم بڑھائیں گے تو ہم

آپ کی طرف دو قدم بڑھائیں گے ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان کو امن کی ضرورت ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ہمسائے ممالک کے ساتھ تعلقات بہترین ہوں ۔انہوں نے کہا کہ آج مجھے تھوڑا افسوس ہوا بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ سن کر وہ جس طرح مجھے دکھا رہے تھے مجھے ایسا لگا کہ میں شائد بالی ووڈ فلم کا کوئی ولن ہوں لیکن میں وہ پاکستانی ہوں جس کی ہندوستان میں سب سے زیادہ واقفیت ہے ، کرکٹ کی وجہ سے لوگ مجھے جانتے ہیں اور میں پورا بھارت گھوما ہوں ۔عمران خان کا کہناتھا کہ ہمارے تعلقات اچھے ہوتے ہیں تو یہ پورے برصغیر کیلئے اچھاہے ، ہم ایک دوسرے سے تجار ت کریں ، اس میں دونوں ملکوں کا فائدہ ہے ،سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا ہے ، کوشش ہونی چاہیے ہمیں میز پر بیٹھ کر اس مسئلے کو حل کریں ، الزامات کی گیم کو اب ختم ہونا چاہیے ، ہم بالکل تیار ہیں کہ ہم اپنے تعلقات بہتر کریں ، آپ ایک قدم ہماری طرف آئیں گے توہم دو قدم آپ کی طرف بڑھیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ بھارت کے ساتھ سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا ہے ، کوشش ہونی چاہیے اس کا حل میز پر بیٹھ کر نکالا جائے ، ہم تعلقات کو بہتر کرنے کیلئے تیار ہیں ، آپ ایک قدم بڑھائیں گے تو ہم آپ کی طرف دو قدم بڑھائیں گے ۔

FOLLOW US