Thursday November 7, 2024

پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہونے کا واضح امکان ، وزارت اعلیٰ کیلئے شاہ محمود کی بجائے دوسری جماعت کے رہنما کا نام سامنے آگیا

لاہور (نیوزڈیسک) 2018ء کے انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف برتری حاصل کر رہی ہے۔ قومی اسمبلی کی نشستوں کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں سے تحریک انصاف اب تک کُل 120، ن لیگ کو 61، پیپلز پارٹی کو 40 جبکہ آزاد

اُمیدواروں 16 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ذرائع کے مطابق عام انتخابات 2018ء میں برتری حاصل کرنے پر پاکستان تحریک انصاف نے نہ صرف وفاق بلکہ پنجاب میں بھی حکومت بنانے پر غور شروع کر دیا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کی لاہور میں حکومت بننے کے بعد پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے ممکنہ ناموں پر غور بھی کیا جا رہا ہے جس کی فہرست منظر عام پر آگئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عام انتخابات 2018ء کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں پی ٹی آئی کی برتری کو دیکھتے ہوئے پنجاب سے جیتنے والے کئی آزاد اُمیدواروں نے پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں سے روابط شروع کر دئے ہیں۔صوبوں کی وزارت اعلیٰ کے لیے پی ٹی آئی کی قیادت نے سر جوڑ لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما صوبہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے مضبوط اُمیدوار تصور کیے جا رہے ہیں۔ جبکہ مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی کا نام بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے سامنے آیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ عاطف خان وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کی سیٹ سنبھالیں گے، وفاقی کابینہ میں بھی اہم وزارتوں کے خواہشمند سامنے آ گئے ہیں۔سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ وفاقی وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پہلے ہی وزارت خزانہ کے لیے نامزد کر چکے ہیں۔ شیریں مزاری وزارت خارجہ اور نشینل سکیورٹی ڈویژن کی وزارت لینے کی خواہشمند ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پنجاب کی قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کو 117، مسلم لیگ ن کو 115 اور پیپلز پارٹی کو 6 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔وفاقی میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد پنجاب میں بھی اکثریت کے پیش نظر پی ٹی آئی نے وفاق سمیت پنجاب میں بھی حکومت بنانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس ضمن میں آج شام 4 بجے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان قوم سے خطاب بھی کریں گے جس میں وہ وفاقی اور صوبوں میں حکومت سازی پر پی ٹی آئی کا لائحہ عمل بتائیں گے۔

FOLLOW US