لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کا بڑا نام بڑا حلقہ فتح کرنے میں کامیاب ہو گیا۔۔کراچی کے حلقہ این اے 249کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ بھی سامنے آ گیا ہے۔جس کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار فیصل واوڈا نے ن لیگ کے امیدوار شہباز شریف کو سکشت دے دی ہے۔غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق فیصل واوڈا 35344 ووٹ
لے کر کامیاب ہو گئے جب کہ ان کے مقابلے میں شہباز شریف 34626 ووٹ حاصل کر سکے ہیں۔اس سے پہلے شہباز شریف این اے 192 کا حلقہ ہار چکے ہیں۔غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار محمدخان لغاری 80 ہزار 522 ووٹ لیے ہیں جب کہ اس کے مقابلے میں شہباز شریف 67608ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے اس طرح سے شہباز شریف کو ڈیرہ غازی خان میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اس سے پہلے این اے 3 سوات میں شہباز شریف پاکستان تحریک انصاف کے سلیم الرحمان سے شکست کھا گئے تھے۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر مخالفین کا صفایا کرنے کے بعد قومی
اسمبلی کی نشستوں پر بھی بڑے بڑے برج الٹ دئیے ہیں۔ این اے 2 سوات سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارڈاکٹر حیدر علی خان نے امیر مقام کو شکست دے کر فتح اپنے نام کر لی۔۔۔۔این اے 3 سوات میںپاکستان تحریک انصاف کے سلیم الرحمان نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔پاکستان میں تاریخ کے سب سے بڑا انتخابی معرکہ کے غیر حتمی نتائج آ رہے ہیں۔۔واضح رہے کہ کل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور مہنگا ترین الیکشنانعقاد پذیر ہوا۔۔۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق عامانتخابات میں 840قومی وصوبائی حلقوں پر 11 ہزار 673 امیدوار حصہ لے رہے تھے۔۔۔قومی اسمبلی کے 270حلقوں پر 3 ہزار 428 امیدوار میدان میں اترے تھے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 570نشستوں پر 8 ہزار 245 امیدواروں میں مقابلہ ہو گا۔