Thursday November 7, 2024

ن لیگ کا گڑھ سمجھے جانیوالا اہم ترین حلقہ ، تحریک انصاف نے تگڑےشیروں کو پچھاڑ کر رکھ دیا

فیصل آباد(نیوزڈیسک)عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے گڑھ فیصل آباد میں تبدیلی آ گئی ہے،قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں تحریک انصاف کے فرخ حبیب نے سابق وفاقی وزیر عابدشیر علی کو شکست دیدی۔غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق این اے 108 فیصل آبادمیں تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی کو شکست دیدی۔

تحریک انصاف کے فرخ حبیب نے ایک لاکھ 12 ہزار 740 ووٹ لیے جبکہ ان کے مدمقابل عابد شیرعلی نے ایک لاکھ 11 ہزار 529 ووٹ حاصل کئے۔یوں پی ٹی آئی امیدوار نے بہت سخت مقابلے کے بعد کامیاب حاصل کر لی۔

FOLLOW US