اسلام آباد(نیوزڈیسک)عام انتخابات 2018میں تحریک انصاف کی منحرف کارکن عائشہ گلالئی نے قومی اسمبلی کے چار حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا جس کے لئے انہوں نے ایک جماعت پاکستان تحریک انصاف (گلالئی )بھی تشکیل دی تھی اورالیکشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عائشہ گلالئی کا بطور پارٹی سربراہ
پہلا شو ہی فلاپ ہو گیا ہے اور وہ قومی اسمبلی کی چاروں سیٹوں سے شکست کھا چکی ہیں ۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین، پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان تحریک انصاف کا حصہ رہنے والی عائشہ گلالئی نے فروری 2018ءمیں اپنی علیحدہ سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف گلالئی بنانے کا اعلان کیا تھا۔