Thursday November 7, 2024

علیم خان کے بعدتحریک انصاف کوایک اور بڑا اپ سیٹ۔۔لاہورمیں قومی اسمبلی کی ایک اور نشست ہاتھ سے نکل گئی

لاہور (نیوزڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کو لاہور سے اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا ہے ، یاسمین راشد قومی اسمبلی این اے 125 سے نشست ہار گئیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے حلقہ میں بھر پور کمپین چلائی گئی اور پی ٹی آئی کی جانب سے بھی کہا جارہاتھا کہ وہ بہت مضبوط امیدوار ہیں اور ان کا مقابلہ

ایک جانب کا ہوگا تاہم غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج نے تمام دعوے غلط ثابت کر دیئے ہیں اور عوام نے فیصلہ ن لیگ کے حق میں دے دیاہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما وحید عالم خان نے ایک لاکھ 22ہزار 327 ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی سمیٹی جبکہ یاسمین راشد نے ایک لاکھ پانچ ہزار 557 ووٹ حاصل کیے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 129 میں ایاز صادق نے عبدالعلیم خان کو شکست سے دو چار کر دیاہے ۔

FOLLOW US