لاہور (نیوزڈیسک) عام انتخابات کے غیر سرکاری ارو غیر حتمی نتائج آنے کاسلسلہ جاری ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 129 سے مسلم لیگ ن کے رہنما اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کامیاب قرار پائے ہیں۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگی رہنما ایاز صادق نے 97 ہزار 204 ووٹس حاصل کر کے کامیابی حاصل
کی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار علیم خان نے 90 ہزار712 ووٹس حاصل کیے۔یاد رہے کہ عام انتخابات 2018ء کے تحت گذشتہ روز ملک بھر میں پولنگ ہوئی۔ گذشتہ روز دن بھر عوام نے پولنگ اسٹیشنز کا رُخ کیا اور اپنے پسندیدہ اُمیدوار اور جماعت کو ووٹ ڈالا۔ انتخابات 2018ء کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔بدھ کے روز ہونے والے پاکستان کے عام انتخابات کے سلسلے میں پولنگ شام 6 بجے ہی ختم ہوگئی تھی۔ پولنگ ختم ہونے کے ایک گھںٹے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوا۔اس سلسلے میں قومی اسمبلی کی 272 میں سے 260 نشستوں کے 20 سے 25 فیصد پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج بھی سامنے آ چکے ہیں۔ اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف باقی جماعتوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔ قومی اسمبلی کی 272 میں سے 260 نشستوں کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں سے تحریک انصاف اب تک کل 120، ن لیگ کو 61، پیپلز پارٹی کو 40 ، ایم ایم اے کو 11 ، ایم کیو ایم کو 7 جبکہ آزاد اُمیدواروں 16 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔مزید غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے مقابلے میں ن لیگ ایک اور اپ سیٹ شکست کے دہانے پر ہے۔ لیکن کچھ حلقوں میں ن لیگ کو کامیابی بھی ہوئی جس نے ن لیگی کارکنان اور قیادت کو مزید مایوس ہونے سے بچا لیا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سردار ایاز صادق لاہور کے حلقہ این اے 129 سے کامیاب ہو گئے ہیں۔