سوات (نیوزڈیسک )ملک بھر سے عام انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اور اس وقت تک موصول ہونے والے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے مجموعی طور پر قومی اسمبلی کی 119 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے تاہم ن لیگ کے امیر مقام کو سوات سے شکست کا سامنا کرنا پڑ گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق این اے 2 سوات
کا مکمل غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیاہے جس کے مطابق پاکستا ن تحریک انصا ف کے حیدر علی 47 ہزار 17 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ن لیگ کے امیر مقام 33 ہزار 87 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ہیں ۔