Thursday November 7, 2024

تحریک انصاف کو برتری ملتے ہی عمران خان نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ ساری جماعتیں سر پکڑ کر بیٹھ گئیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے لیے کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی نیوز چینل کے مطابق انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کرلینے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے لیے کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ

 

کیا ہے، کمیٹیوں کی سفارشات کی روشنی میں حکومت سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹیوں کے لیے ناموں کی نامزدگی چیئر مین پی ٹی آئی آج بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں کریں گے۔ یہ کمیٹیاں آزاد امیدواروں کے ساتھ رابطوں کی بھی مجاز ہوں گی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق :مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کا پنجاب میں بڑا میچ پڑ گیا۔ ابتدائی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب میں گرفت کھو بیٹھی ،تحریک انصاف آگے ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کو پاکستانی سیاست کا مرکز کہاجاتا ہے۔ہر عام انتخابات میںپنجاب ہی یہ طے کرتا ہے کہ وفاق میں حکومت کون بنائے گا۔اس موقع پر عمران خان نے بھی اکثر اپنی تقریروں میں اس بات کا تذکرہ کیا کہ لاہور پنجاب کا فیصلہ کرے گا اور پنجاب پاکستان کا فیصلہ کرے گا۔اسی لیے پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف نے خوب ہوم ورک کیا۔اس محنت کا اثر یہ ہوا ہے کہ انتخابات 2018کے نتائج میں مسلم لیگ ن کے مرکز سمجھے جانے والے حلقوں اور شہروں میں تحریک انصاف نے نقب لگا لی ہے۔اسلام آباد،راولپنڈی اور فیصل آباد میں تحریک انصاف کے چرچے ہیں۔اس موقع پر پنجاب اسمبلی کی نشستوں کا احوال یہ ہے کہ اب تک پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب سے 123 سیٹوں پرواضح برتری مل چکی ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے پاس ابھی تک 132 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔پیپلز پارٹی کو پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی 6 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔

FOLLOW US