Thursday November 7, 2024

الیکشن 2018: پاکستان تحریک انصاف کے ‘نئے پاکستان’ کا خواب پورا ہونے کے قریب۔۔۔ غیر سرکاری اور غیرحتمی نتائج مطابق قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی؟ جانیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کی 119 جبکہ مسلم لیگ (ن) کو 61 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے ‘نئے پاکستان’ کا خواب پورا ہونے کے قریب نظر آرہا ہے اور غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق

تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کی 119 جبکہ مسلم لیگ (ن) کو 61 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد جیو نیوز کو انتخابی نتائج موصول ہورہے ہیں، غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی 40، متحدہ مجلس عمل کو 8، ایم کیو ایم پاکستان 8 اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو 5 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔اسی طرح بی این پی مینگل 4، مسلم لیگ (ق) 4، عوامی مسلم لیگ اور اے این پی کو ایک ایک نشست پر برتری حاصل ہے، قومی اسمبلی کی 18 نشستوں پر آزاد امیدواروں کو بھی برتری حاصل ہے۔پنجاب اسمبلی کی 46 فیصد نشستوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو 129، تحریک انصاف کو 122 اور آزاد امیدواروں کو 31 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ سندھ اسمبلی کی 35 فیصد نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کو 76، تحریک انصاف کو 21 اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو 17 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کی 40 فیصد نشستوں کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف 64 نشستوں کے ساتھ آگے ہے جب کہ متحدہ مجلس عمل 11 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور عوامی نیشنل

پارٹی 8 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ بلوچستان اسمبلی کی 33 فیصد نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی 12 نشستوں کے ساتھ آگے ہے جب کہ بلوچستان نیشنل پارٹی 9 اور آزاد امیدوار 8 نشستوں کے ساتھ آگے ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 53 اسلام آباد سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 92891 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ سابق وزیراعظم اور رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی 44314 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 65 تلہ گنگ کے غیرسرکاری، غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے چوہدری پرویز الہی 89415 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ (ن) لیگ کے فیض ٹمن 60939 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔این اے 30 پشاور سے تحریک انصاف کے شیر علی ارباب 73781 ووٹ لےکر کامیاب رہے جبکہ متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے ارباب نجیب اللہ خان 18111 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 66 جہلم 1 کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری فرخ الطاف 112356 ووٹ لےکر کامیاب رہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری ندیم خادم 92912 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

FOLLOW US