’’تمام پاکستانیوں کا شکریہ کہ ۔۔۔۔‘‘ انتخابات مکمل ہوتے ہی پاک فوج نے ایسا اعلان کر دیا کہ ناقدین کو چُپ لگ گئی ۔۔۔۔راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے ’’تمام پاکستانیوں کا شکریہ‘‘ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ایک بار پھر جیت ہوئی ہے،عوام نے
بدنیتی پر مبنی ہر قسم کا پراپیگنڈا مسترد کردیا، دنیا نے پاک فوج،، قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے عوام کی محبت دیکھ لی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ((آئی ایس پی آر)) کے مطابق پاکستان میں الیکشن 2018ء کے پرامن انعقاد پر پاک فوج نے ’’تمام پاکستانیوں کا شکریہ‘‘ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے بدنیتی پر مبنی ہر قسم کا پراپیگنڈا مسترد کردیا ہے۔ہماری زندگیاں پاکستان اور اس کے عوام کیلئے وقف ہیں۔ انہوں ے کہا کہ دنیا نے پاک فوج،، قانون نافذ کرنیوالے اداروں سےعوام کی محبت دیکھ لی۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج عوام کی غیر متزلزل حمایت کی وجہ سے مضبوط ہے۔ واضح رہے آج ملک بھر کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں انتخابات 2018ء کیلئے پولنگ ہوئی۔ پولنگ کا عمل صبح 8 سے بجے سے بغیر کسی وقفے شام 6 بجے تک جاری رہا۔پولنگ کے بعد اب ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ پولنگ کے دوران بعض
علاقوں میں گرمی حبس رہا اوربعض مقامات پربارش بھی ہوئی۔ ووٹ ڈالنے کیلئے لوگوں کا پولنگ اسٹیشنز پر رش رہا۔ لیکن پولنگ کا عمل انتہائی سست رو رہنے کی شکایات بھی موصول ہوئیں۔ لڑائی جھگڑوں اور فائرنگ کے واقعات بھی پیش آئے۔ کوئٹہ مشرقی بائی پاس پردہشتگردی کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔جس میں 29 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تاہم ان تمام واقعات کے باوجود پولنگ کا عمل جاری رہا۔عام انتخابات2018ء میں قومی اسمبلی کے 272 میں سے 270 حلقوں پر جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے577 میں سے570 حلقوں پرالیکشن ہوا۔ قومی اسمبلی کیلئے سبزبیلٹ پیپر اورصوبائی اسمبلی کیلئے سفید بیلٹ پیپرز استعمال کیے گئے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس120 پارٹیاں رجسٹرڈ ہیں۔ایک ہزار623 امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ الیکشن کمشین کے اعلان کے مطابق الیکشن میں 16لاکھ کےقریب انتخابی عملہ خدمات سرانجام دیے۔ جن میں 85 ہزار307 پریزائیڈنگ افسران، 5 لاکھ 10 ہزار 356 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران، 42 لاکھ 55 ہزار 178 پولنگ افسران خدمات انجام دیں گے۔ 131ڈی آر اوز، 840 سے زیادہ آراوزسرانجام دیے۔ الیکشن میں سکیورٹی کیلئے4 لاکھ 49 ہزار 465 پولیس اہلکار،3 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ فوجی جوان تعینات ہوئے۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 8 حلقوں پر انتخابات ملتوی کیے گئے۔