اسلام آباد (ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ مجھے مستقبل کے وزیر اعظم کافون آیا ہے اور اب میں بنی گالا جاکر عمران خان کی تقریر لکھوں گا ۔میڈیا کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے اسد عمر نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی کامیابی پر قوم کو مبار کباد پیش کرتا ہوں
مجھے ابھی مستقبل کے وزیر اعظم کا فون آیا ہے ۔ میں اب بنی گالا جاکر عمران خان کی تقریر لکھوں گا ۔انہوں نے کہا کہ مخالفین کے پاس دھاندلی کا شور کرنے کے سوا اب اور کوئی بات نہیں ہے بلکہ یہ ان کا پہلے سے طے شدہ ایجنڈا تھا کہ ناکامی پر دھاندلی کا شور مچانا ہے ۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے امیدوار اسد عمر نے یوسی 45 جھنگی سیداں میں مختلف مقامات پر انتخابی مہم کے دوران عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آتی ہے اور عمران خان وزیراعظم بنتا ہے اور اس کے باوجود بھی اسلام آباد میں ایک سال کے اندر واضح تبدیلی نہیں آتی تو کم از کم میں تو سیاست سے کنارہ کش ہو جاؤنگا۔ عبداللہ ٹاؤن میں حاجی محمد حنیف خان کے زیر انتظام کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمرنے کہا کہ سب سے پہلا بڑا کام اسلام آباد کے لئے روزانہ10 کروڑ گیلن پانی کی فراہمی کا منصوبہ شروع کرونگا۔پختونوں کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی ہیں اور آئندہ بھی ان کے حقوق کا تحفظ پاکستان تحریک انصاف کرتی رہے گی۔اس موقع پرحاجی خیرالرحمان نے اپنے خاندان سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور اسد عمر کا الیکشن میں تعاون کا وعدہ کیا۔
نواز شریف اور مریم نواز جیل میں پریشان، انتخابات میں شکست کے بعد سارا پلان فیل ہو گیا
مسلم لیگ ن کو ایک اور بڑا دھچکا۔۔خواجہ آصف کیلئے بری خبر آ گئی