Thursday November 7, 2024

“بہت بڑی تباہی آنے والی ہے” نتائج آنے سے پہلے ہی مسلم لیگ (ن)نے دھماکے دار اعلان کر ڈالا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے عملے پرالیکشن پر اثر انداز ہونے کا الزام عائد کر دیا ہے ۔ مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سنگین الزام عائد کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ این اے 62میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار دانیال چودھری کے نتائج روک لیے گئے ہیں۔ اسی طرح گوجرانوالہ میں خرم دستگیر بھی الیکشن جیت رہے تھے لیکن

الیکشن کمیشن کے عملے نے مسلم لیگ (ن) کے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ بتایا جائے کہ بند کمروں کے اندر ڈبوں میں کیا تبدیلی لائی جا رہی ہے۔ میڈیا بھی سب کچھ دیکھ رہا ہے ۔ یہ واضح کرنا ضروری ہےکہ اگر مسلم لیگ (ن) کے مینڈیٹ کو دبانے کی کوشش کی گئی تو بہت بڑی تباہی آئے گی۔

FOLLOW US