راولپنڈی(نیوزڈیسک) راولپنڈی سے مسلم لیگ ن کا صفایا ہونے لگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے کلین سوئپ کا امکان پیدا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق آج پاکستان میں تاریخ کا سب سے بڑا انتخابی معرکہ ہوا۔پولنگ کا وقت صبح 9 سے شام 6 بجے تک تھا۔ ملک کے اکثر پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔
ابتدائی نتائج آنا شروع ہو چکے ہیں۔اس حوالے سے راولپنڈی کا احوال بھی منظر عام پر آگیا ہے۔این اے 57،جو مری کا حلقہ ہےیہاں سے ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی اور تحریک انصاف کے صداقت علی عباسی کا مقابلہ ہورہا ہے۔تاہم کہا جارہا ہے کہ یہ حلقہ شاہد خاقان عباسی کا آبائی حلقہ ہے اور یہاں انکی گرفت مضبوط ہے ۔۔این اے 59 میں چوہدری نثار اور لیگی امیدوار راجہ قمر الاسلام کے مابین سخت مقابلہ ہورہا ہے تاہم چوہدری نثار پیچھے ہیں اور سرور خان کے ووٹوں کی تعداد بھی خاصی معقول ہے۔این اے 63راولپنڈی چوہدری نثار اور پی ٹی آئی کے سرور خان میں بھی سیاسی مقابلہ بازی جاری ہے جہاں سے سرور خان کو برتری حاصل ہے۔ این اے 62میں شیخ رشید کےجیتنے کے امکانات واضح ہیں اس کے علاوہ این اے 60 میں انتخابات ملتوی ہو چکے۔۔این اے 58 میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا ن لیگ کے راجہ جاوید سے اچھا مقابلہ متوقع ہے جبکہ تحریک انصاف کے محمد عظیم دونوں جماعتوں کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔تازہ ترین نتائج کے مطابق تحریک انصاف کا پلڑا بھاری ہوچکا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا راولپڈی سے صفایا ہو سکتا ہے اور تحریک انصاف کے کلین سوئپ کے امکانات بڑھ چکے ہیں۔راولپنڈی سے مسلم لیگ ن کا صفایا ہونے لگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے کلین سوئپ کا امکان پیدا ہوگیا۔