Thursday November 7, 2024

بریکنگ نیوز! عمران خان کو نا قابل یقین جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہاہے کہ ووٹ دکھانے کا جرم ثابت ہوا توچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو سزا بھی ہو سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں بابر یعقوب کا کہناتھا کہ فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیار کتنے استعمال ہوئے فی الحال اطلاع نہیں،پہلے بیلٹ پیپرز کے لیے سستا کاغذ استعمال ہوتا تھامگر

اس بار مہنگا ہے جبکہ سب سے زیادہ اخراجات عملے کی تربیت پر ہوئے۔انہوں نے کہاکہ سراج رئیسانی شہید کو بتایا گیا تھا کہ اپنی موومنٹ سے پہلے آگاہ رکھیں، ان کے ساتھ ان کی اپنی سیکیورٹی بہت ہوتی تھی۔سراج رئیسانی بہت نڈر اور دلیر آدمی تھے،سانحہ مستونگ انتہائی افسوسناک تھا جبکہ 2013کے مقابلے میں بلوچستان کی صورت حال قدرے بہتر ہے۔واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جب ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پولنگ سٹیشن پہنچے تھے تو انہوں نے سب کے سامنے بیلٹ پیپر پر مہر لگائی تھی ۔

FOLLOW US