Thursday November 7, 2024

این اے 129 : ایاز صادق بمقابلہ عبد العلیم خان۔۔۔ اب تک کے نتائج کے مطابق کون آگے اور کون پیچھے ہے؟ غیرسرکاری رپورٹ موصول

لاہور (ویب ڈیسک) این 129لاہور کے غیر حتمی و غیر سرکاری تنائج سامنے آگئے ہیں، تازہ تفصیلات کے مطابق پی ایم ایل این کے ایاز صادق نے 1571 جبکہ پی ٹی آئی کے عبدالعلیم خان نے 271 ووٹ حاصل کیے ہیں، پولنگ کا وقت 6 بجے ختم ہو چکا ہے جبکہ

ور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ واضح رہے آج ملک بھر کے قومی اور صوبائی حلقوں میں انتخابات 2018ء کیلئے پولنگ کا عمل جاری تھا جو کہ صبح 8سے بجے سے شروع ہو ہو کر شام 6بجے تک پولنگ جاری رہا۔ ملک میں جاری گرمی اور حبس کے باوجود لوگ ووٹ ڈالنے کیلئے باہر نکل پڑے تھے۔ الیکشن عمل کے دوران کوئٹہ میں دہشتگردی کا واقعہ بھی پیش آیا جبکہ سندھ کے اہم شہر لاڑکانہ میں کریکر دھماکہ بھی ہوا۔بعض مقامات پرلڑا ئی جھگڑے کے واقعات ہوئے جن میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال قابو میں کر لی ۔ قومی اسمبلی کے 272 میں سے 270 حلقوں پر جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے577 میں سے570 حلقوں پرالیکشن کا عمل جاری رہا۔ قومی اسمبلی کیلئے سبزبیلٹ پیپر اورصوبائی اسمبلی کیلئے سفید بیلٹ پیپرز استعمال کیے گئے ۔ الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں خصوصی طور پر ہدایات جاری کیں کہ ووٹ ڈالنے کیلئے اصل شناختی کارڈ پولنگ اسٹیشن لےکرجائیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس120 پارٹیاں رجسٹرڈ ہیں۔ ایک ہزار623 امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ نجاب میں قومی اسمبلی کےحلقوں کیلیے 1534امیدوار میدان میں تھے اور پنجاب اسمبلی کے لیے 3 ہزار 975 امیدوار حصہ لے رہے تھے،بلوچستان میں قومی اسمبلی کے حلقوں پر 290امیدوار میدان میں تھے

FOLLOW US